تازہ ترین

یوکرینی دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا، روس نے یوکرین پر بھرپور حملہ کر دیا

کیف( سن نیوز)وزیر اعظم عمران خان گزشتہ شب روس پہنچے ، ان کی موجودگی کے دوران ہی روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ، یوکرین کا دارالحکومت کیف اور ڈونباس ریجن دھماکوں سے گونج اٹھے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے کے اعلان کے بعد یوکرین کا دارالحکومت کیف دھماکوں سے گونج اٹھا ، روسی صدر نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے ڈونباس میں فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی بلیک سی پورٹ اڈیسہ پر بھی دھماکے سنے گئے جبکہ مشرقی یوکرین کے علاقے ماریوپول بھی دھماکوں سے گونج رہا ہے ۔ کیف اور خرکیف میں ملٹری کمانڈ سینٹرز پر بھی میزائل حملے کئے گئے ہیں ۔روسی صدر نے یوکرین کی فوج کو ہتھیار ڈالنے کا کہہ دیا، ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے خلاف آپریشن دھمکیوں کے خلاف جواب اور اسلحے سے پاک خطے کیلئے ہے ۔