اسلام آباد( سن نیوز): وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے 10وزرا میں مراد سعید پہلے نمبرپرآگئے۔وزیر اعظم نےکابینہ کے 10 وزراء کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دیئے۔کارکردگی کی بنیاد پرمراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے، اسد عمر کی وزارت پلاننگ دوسرے،غربت کے خاتمے کی وزارت تیسرے نمبر، شفقت محمود کی تعلیم کی وزارت چوتھے نمبرپررہی۔شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں نمبرپر، انڈسٹریزاورپروڈکشن چھٹے،نیشنل سیکورٹی کی وزارت ساتویں، کامریس اینڈ ٹریڈ کی وزارت آٹھویں نمبرپررہی۔شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اورفخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت داخلہ دسویں اورآخری نمبرپررہی۔بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاونس دیا جائے گا۔وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوئی جس میں وزراء اور وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفیکیٹ کے امیدواروں میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،اسد عمر،شاہ محمود، شیخ رشید، فروغ نسیم،مراد سعید ملک امین اسلم،خسرو بختیار ، عبدالرزاق داود ،عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اعظم سواتی اورشبلی فراز بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم کا 10 بہترین وزرا کے ناموں کا اعلان، مراد سعید کی پہلی پوزیشن
