تازہ ترین

قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج 3 بجے طلب کرلیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کمیٹی کو ملک میں کورونا کی صورتِ حال پر بریفنگ دے گی، اجلاس میں اومی کرون کیسز کے اعداد و شمار پر بھی غور کیا جائے گا۔پاکستان میں کورونا وائرس اور اومی کرون کی صورتِ حال کے پیش نظر اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مزید 6 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اومی کرون کی تصدیق کے لیے ان افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیے گئے ہیں۔ تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔