اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک کے 7 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی۔سانحہ آرمی پبلک اسکول پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کو کرب ناک سانحے کی یاد دلاتا ہے، بزدل شرپسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کمسن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آرمی پبلک اسکول کے بہادر اساتذہ کی یاد دلاتا ہے، وہ اساتذہ اپنے طالبعلموں کی حفاظت کیلئے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور ان بہادر اساتذہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے سانحہ آرمی پبلک کے 7 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی۔سانحہ آرمی پبلک اسکول پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کو کرب ناک سانحے کی یاد دلاتا ہے، بزدل شرپسند عناصر نے قوم کے مستقبل، نہتے کمسن بچوں پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آرمی پبلک اسکول کے بہادر اساتذہ کی یاد دلاتا ہے، وہ اساتذہ اپنے طالبعلموں کی حفاظت کیلئے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور ان بہادر اساتذہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا: وزیراعظم
