تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں عمران خان اور بشری بی بی سمیت تمام قیدی محفوظ ہیں، وزیراطلاعات

لاہور – وزیر اطلاعت پنجاب عظمی بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان،بشری بی بی سمیت پنجاب کی جیلوں میں قید تمام قیدی مکمل محفوظ ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اربوں روپے کے ڈاکے مارنے والے شخص کو جیل میں بہترین سیکیورٹی اور کھانے کی سہولیات مل رہی ہیں، برسٹر سیف کو خیبر پختونخواہ کے عوام کی فکر کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے لوگوں کی گواہیاں ان کی جماعت کے اپنے لوگ دے رہے ہیں جبکہ مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں وہ تختیوں پر تختیاں نہیں لگارہی بلکہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، وہ پنجاب میں سوا تین کروڑ افراد کو باعزت طریقے سے رمضان پیکج تقسیم کر رہی ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اس کے برعکس خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ گنڈا پور سرکار صرف فوٹو سیشن کررہے ہیں جو اُن کا مشغلہ ہے، تانگہ پارٹی (تحریک انصاف) نے 10 سال پہلے کے پی کو ایک ہزار ارب روپے کا مقروض کیا اب مزید لوٹ مار کا نیا آرڈر مل چکا ہے۔