تازہ ترین

آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی عہدے بہت اہم ہوتے ہیں، آئینی عہدوں پر غیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے۔ آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کاپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے، اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی عہدے بہت اہم ہوتے ہیں، آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا۔