تازہ ترین

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کو قلمدان سونپ دیے گئے، نوٹی فکیشن جاری

لاہور – پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا، جس کے بعد انہیں قلمدان سونپ دیے گئے۔

میڈیا کے مطابق گورنر ہاؤس میں صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے 18رکنی کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

پنجاب کابینہ کے 18 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، جن میN مریم اورنگزیب نے سینئر منسٹر کا حلف اٹھایا۔ کابینہ کے دیگر ارکان میں عظمیٰ زاہد بخاری، کاظم پیرزادہ ، رانا سکندر حیات، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر ،ذیشان زفیق،بلال اکبر خان،سہیل احمد خان ،بلال یاسین ،رمیش سنگھ اروڑہ ،خلیل طاہر سندھو، فیصل ایوب، اشفاق حسین ،شیر علی گورچانی ، سہیل شوکت، مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہیں۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حلف اٹھانے والے صوبائی وزرا کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نئی کابینہ سے عوام کو بہت توقعات ہیں۔ ان شا اللہ عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ میں اورمیری ٹیم آج کے دن سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔

کابینہ اراکین کو قلمدان سونپ دیے گئے، نوٹس فکیشن جاری:

پنجاب کے وزراء کا سرکاری طور پر محکموں کا اعلان کر دیا گیا۔ مریم اورنگزیب سینئیر وزیر ہوں گی جنہیں ترقیات اور منصوبہ بندی اور جنگلات و ماحولیات کے محکمے دئیے گئے ہںں۔

کاظم پیرزادہ کو اریگیشن،عظمی بخاری کو اطلاعات و نشریات، رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن،خواجہ عمران نزیر کو پرائمری ہیلتھ، خواجہ سلمان نصیر رفیق کو سپیشلایزڈ ہیلتھ اور عاشق کرمانی زراعت،خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق،رامیش اروڑہ اقلیتی امور،فیصل کھوکھر اسپورٹس، ذیشان رفیق بلدیات،سہیل بھرت مواصلات اور چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری کا قلم دان سونپا گیا ہے۔

اسی طرح شیر علی گورچانی مائنز اینڈ منرل اور مجتبی شجاع کو خزانہ جبکہ سہیل شوکت کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔ وزراء کے محکموں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا