تازہ ترین

پیپلزپارٹی صدر اور اسپیکر کا عہدہ ملنے پر وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند

اسلام آباد / کراچی – پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اور اسپیکر کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے، پنجاب حکومت میں بھی 2 سے تین وزیر پیپلزپارٹی کے بنائے جائیں گے جبکہ بلوچستان میں وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوگا۔ خیال رہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے حکومت بنانے کے لیے دیگر پارٹیوں سے رابطے تیز کردیےہیں، سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کی ہی حکومت ہوگی۔