تازہ ترین

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد – نگراں حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 2.73 روپے اور 8.37 روپے کا اضافہ کردیا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس بڑھ کر 275 روپے 62 پیسے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 287 روپے 33 پیسے پر پہنچ گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر 28 فروری تک کیلیے کردیا گیا۔