تازہ ترین

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس 67 فیصد مہنگی کردی

اسلام آباد – گران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گیس کے نرخوں میں 67 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 100 روپےتک اضافہ کیا جائے گا، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گا، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔