تازہ ترین

پاکستان نے میزائل “فتح ٹو” کا کامیاب تجربہ کیا

راولپنڈی – پاکستان نے میزائل “فتح ٹو” کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے جدید نظام سے لیس میزائل “فتح ٹو” کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ترین ایویونکس، نیویگیشن سسٹم اور منفرد رفتار سے لیس ہے، فتح ٹو 400 کلومیٹر تک اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج کے سینئر افسران نے کامیاب میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 میں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح-ون کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔