تازہ ترین

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی

لاہور – سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کےگھر کے گیراج میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرکے مرہم پٹی کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ثاقب نثار کے اہلخانہ محفوظ رہے، گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان کریکرپھینک کرفرارہوئے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے، علاقے کو چاروں طرف سے گھیر کر ناکا بندی لگادی گئی ہے، ہر آنے جانے والے کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔