تازہ ترین

انتخابات 8 فروری کو ہوں گے: الیکشن 2024 کا انتخابی شیڈول جاری

‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 فروری کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے جس کے بعد‏ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ‏ یکم جنوری سے 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور‏ 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور‏ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے ‏جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔

واضح رہے کہ شیڈول کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب چند گھنٹے قبل ہی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آج ہی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔