تازہ ترین

آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل عاصم منیر دورہ امریکا کیلئے روانہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوئے اور ان کا بطور آرمی چیف امریکاکا یہ پہلا دورہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف امریکا کے دورے میں اعلیٰ فوجی افسران اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔