تازہ ترین

پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروباراورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے اور ہر طرح کے کھیلوں، سیاحت، اور کاروبار کیلئے محفوظ ملک ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر آندریس پاپاستروو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیرنے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔