تازہ ترین

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے

ابوظہبی – نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات سے خصوصی پیغام میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ معاہدوں سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے معاشی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام اور اسٹریٹیجک تعاون کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے، دوستی اور تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان شیخ زید بن سلطان النہیان نے 70 کی دہائی میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج شیخ محمد بن زیدالنہیان نے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔