روالپنڈی – چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یاگروہ کی جانب سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے،ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کی مسلح کارروائی قبول نہیں کریں گے۔
پاک فوج کے ترجمان شعبہ ابلاغ عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے علمائے کرام ومشائخ نے ملاقات کی ، جس میں علمائے کرام ومشائخ نے متفقہ طور پر
انتہا پسندی اور دہشت گردی اور فرقہ ورایت کی مذمت کرتے ہوئے علمائے کرام کا ملک میں امن واستحکام لانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کاعزم کیا۔
علمائے کرام ومشائخ نے جنرل حافظ عاصم منیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور اہم آہنگی کا مذہب ہے، بعض عناصر کی کی مذہب کی مسخ شدہ تشریحات کااسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔