تازہ ترین

سعد رضوی کی رہائی پر حکومتی اپیل واپس لینے کا فیصلہ، سیکڑوں کارکنان رہا

لاہور( سن نیوز) حکومت اورکالعدم تنظیم ٹی پی ایل کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے بعد پنجاب بھر سے گرفتار 860 افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سعد رضوی کو رہا کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل کو واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے انہیں رہا کردیا گیا ہے اور جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جارہا۔