اسلام آباد( سن نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے خلاف شاندار فتح پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بہت مبارک ٹیم پاکستان!وزیر اعظم نے کہا کہ افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا۔ میں نے کسی ٹیم کو اتنی تیزی سے عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بناتے اور مقابلے کی غیرمعمولی قابلیت حاصل کرتے نہیں دیکھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ مقابلے کی اس سکت اور استعداد کے باعث افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
بہت مبارک ٹیم پاکستان! افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا۔ میں نے کسی ٹیم کو اتنی تیزی سے عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بناتے اور مقابلے کی غیرمعمولی قابلیت حاصل کرتے نہیں دیکھا۔ مقابلے کی اس سکت اور استعداد کے باعث افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 29, 2021