تازہ ترین

ضمنی انتخاب میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی خالی نشست پی آئی ٹی نے جیت لی

استور – گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی خالی نشست ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے جیت لی۔

گلگت بلتستان یل اے 13 حلقہ 1 استور میں ضمنی الیکشن ہوا۔گلگت بلتستان استور حلقہ ون ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مار لیا۔

استور حلقہ ون کے تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔

ن لیگ کے رانا فرمان علی 5225 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے عبدالحمید 3 ہزا ر644 ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر ہیں۔