کراچی – سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک ختم جبکہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا۔ مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد جسٹس (ر) مقبول باقر سندھ کے آٹھویں نگراں وزیر اعلیٰ ہونگے، نگراں وزیراعلی کی حلف برداری تقریب کل گورنر ہاؤس میں ہوگی،حلف برداری تقریب کے بعد چیف سیکریٹری نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔