تازہ ترین

پنجاب ضمنی انتخاب: ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری

لاہور (سن نیوز)پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی 167،پولنگ اسٹیشن نمبر 16 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے شبیر گجر 301 ووٹ لیکر آگے، جبکہ ن لیگ کے نذیر چوہان 232 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 7 راولپنڈی 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 35 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے منصور ظہور نے 27 ووٹ حاصل کیے۔