تازہ ترین

شاہ محمود قریشی کا ملتان کی فیکٹری میں ٹھپے لگائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

لاہور (سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ملتان کی فیکٹری میں ٹھپے لگائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ریٹرننگ افسر پی پی 217 سلیم اختر خان نے شاہ محمود قریشی کے دعویٰ پر فیکٹری کا دورہ کرکے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا۔انہوں نے استفسار کیا کہ بیلٹ پیپر ہی نہیں ہیں تو ٹھپے لگانے کا کیا سوال ہے؟ شاہ محمود قریشی کے پاس ثبوت ہیں تو فراہم کریں، غلط خبریں میڈیا پر نہ چلوائیں۔اس کے بعد ریٹرننگ افسر نے شاہ محمودقریشی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 56 کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔شاہ محمود قریشی کو 24 گھنٹے میں جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے، اُن پر الزام ہے کہ وہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر رہے ہیں اور پولنگ اسٹیشن کی حدود میں پریس کانفرنس کرکے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 56 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔