تازہ ترین

صورتحال خراب کرنے کیلئے ٹی ایل پی کو استعمال کیا جارہا ہے، فواد کا الزام

لاہور (سن نیوز)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ صورتحال خراب کرنے کیلئے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو استعمال کیا جارہا ہے۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کی گاڑی روک لی۔گاڑی ریورس کرنے پر ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آگیا جس پر کارکنوں نے گاڑی کی بیک اسکرین توڑدی۔اس حوالے سے ردعمل میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش تھی کہ معاملہ پر امن ہو لیکن ہماری کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ صورتحال خراب کرنے کیلئے ٹی ایل پی کو استعمال کیا جارہا ہے، ٹی ایل پی کارکنوں نے گاڑی کو گھیرا اورپتھراؤ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اب ن لیگ کو نظر آرہا ہے کہ وہ ہارچکی ہے۔