اسلام آباد (سن نیوز)جسٹس ریٹائرڈ محمد علی سید 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔جسٹس ریٹائرڈ محمد علی سید ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 7 بار صدر رہ چکے ہیں۔جسٹس ریٹائرڈ محمد علی سید کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ 1:30 بجے بلال مسجد محمد علی سوسائٹی کراچی میں ادا کی گئی اور ان کی مقامی قبرستان میں ہی تدفین کی گئی۔