تازہ ترین

جنید صفدر نے قانون کی ڈگری حاصل کرلی، مریم نواز تقریب میں شریک نہ ہوسکیں

اسلام آباد (سن نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی، تاہم ان کے کانووکیشن میں مریم نواز شریک نہیں ہوسکیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ آج جنید نے ایل ایل بی کی ڈگری کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی، مریم نواز بیٹے کی اس خوشی میں شامل نہ ہو سکیں۔پرویز رشید نے کہا کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کے مطالبے پر عدالتی تحویل میں ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مریم بیٹی مبارک باد کی مستحق بھی ہیں اور داد کی بھی، مریم نواز نے ذاتی خوشیاں جمہوری جدوجہد کے لیے قربان کردیں۔