تازہ ترین

صدر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کی ملاقات

اسلام آباد (سن نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں، گلگت بلتستان کی تیز تر ترقی کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ اچھی حکومت کی پہچان یہ ہے کہ ترقی کے سفر میں تیزی آتی ہے، پاکستان کی ترقی کے بارے میں پرامید ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء میں بھی ہم نے دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ ترقی کی ہے، ہم میں ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے، اس لیے مستقبل سے پراُمید ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں بھی قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یورنیورسٹی کے کیمپس بنائے جائیں گے۔صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔