تازہ ترین

عامر لیاقت کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد (سن نیوز)الیکشن کمیشن نے این اے 245 میں عامر لیاقت کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سید ندیم حیدر کو این اے 245 کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔این اے 245 کے لیے کاغذات نامزدگی 24 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔واضح رہے کہ این اے 245 کی نشست عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔