اسلام آباد( سن نیوز)کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے بعد راولپنڈی میں بھی راستے بند ہونے سے میٹرو سروس معطل ہو گئی ۔ ادھر راولپنڈی میں بھی کالعدم تنظیم کے متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر،سکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں اور متعدد راستے بند ہیں۔ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کردی گئی ہے جو صدر سے فیض آباد تک بند رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان روڈ پر کالعدم تحریک کے دھرنے کے باعث لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی،جس میں وزارت داخلہ نے لاہور کے بعض علاقوں میں اں ٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کالعدم تحریک کی جانب سے رہنماؤں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف دھرنے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان، متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند
