تازہ ترین

ہمارا ہدف غربت کا خاتمہ کرنا ہے، مسائل کو قلیل مدت میں ختم نہیں کر سکتے: شہباز

اسلام آباد(سن نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ترکی کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارا ہدف غربت کا خاتمہ کرنا ہے، مسائل کو قلیل مدت میں ختم نہیں کر سکتے۔ترک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی مشکلات کم کر رہے ہیں، عوام کا سوچے بغیر سڑکوں پر چلنے کا تصور نہیں کرسکتے، عوام بہت دباؤ میں ہیں، ان کیلئے جینا مشکل ہوگیا۔ان کا کہنا تھاکہ عوام کی خدمت کے بغیر سیاست سیاست نہیں اورحکومت، حکومت نہیں، مشکل حالات ہمارے لیے چیلنج ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دوسرے اداروں سے بات کرنے سے پہلے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مسائل کو قلیل مدت میں ختم نہیں کر سکتے اور ہمارا ہدف غربت کا خاتمہ کرنا ہے، ترقی پذیر ملکوں کو بھی مہنگائی پر قابو پانے میں مشکلات ہیں۔صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ جی بالکل، اب سے 15 ماہ بعد ہم کوشش کریں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کا سرکاری دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔