تازہ ترین

صدر عارف علوی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ کی تصویری نمائش میں ملاقات

اسلام آباد (سن نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ کی تصویری نمائش میں ملاقات ہوگئی۔اسلام آباد میں اداکار اور مصور جمال شاہ کی پینٹنگز کی نمائش جاری ہے، جس میں عارف علوی اور اطہر من اللّٰہ کی ملاقات ہوئی۔اس نمائش میں لاپتہ ہو کر بازیاب ہونے والے امجد آفریدی کے فن پارے بھی رکھے گئے ہیں۔جمال شاہ نے بتایا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فون کیا تھا کہ وہ اہلیہ کے ہمراہ تصویری نمائش میں آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت جب پینٹنگز کی نمائش میں آئے تو اُن کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات ہوئی۔