اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کی منظوری کے بعد بلاول بھٹو آج بطور وزیر خارجہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اس حوالے سے بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام پر بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اسکرین گریببختاور نے اپنی انسٹااسٹوری پوسٹ میں بلاول کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ سی ای سی کے فیصلے کے پیش نظر آج بلاول متحدہ حکومت میں بطور وزیر خارجہ حلف اٹھائیں گے، ہم اس سے زیادہ فخر نہیں کر سکتے۔بختاور بھٹو زرداری نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ بلاول پارلیمنٹ میں پہلے سے ہی مقبول اور اپنی جمہوری اقدار پر قائم ہیں۔آصف زرداری کی صاحبزادی نے اپنی پوسٹ میں بلاول کو بطور وزیر خارجہ دیکھنے پر پرجوش ہونے کا اظہار بھی کیا۔
بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری پر بہن بختاور کا ردعمل
