اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے کی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اور اجتماعی کوششوں سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کرکے جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے سے متعلق آگاہی حاصل کی۔جامعہ کراچی دھماکے میں 2 خواتین سمیت 3 چینی باشندے جاں بحقوزیراعظم کا دو خواتین سمیت چینی باشندوں اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ہر طرح سے آپ کی مدد کریں گے۔وزیراعلی سندھ نے جامعہ کراچی میں دھماکے کی ابتدائی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم کی زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا جامعہ کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار
