تازہ ترین

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو حکومت میں ہوتے: فواد چوہدری

اسلام آباد( سن نیوز)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کرلیا۔نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں صحافی نےفواد چوہدری سے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہونے کا سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ اگر تعلقات خراب نہ ہوتے تو حکومت میں ہوتے۔فواد چوہدری کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کب سے خراب ہیں ؟ اس پر سابق وزیر نے شاعری میں جواب دیا اور شعر پڑھا’ وقت کرتا ہے پرورش برسوں، حادثہ ایک دم نہیں ہوتا‘۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما نے وضاحت دی کی کہ ان کی حکومت کے مہینوں سے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب تھے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کے لیے انہوں نے خود بھی کوشش کی۔