تازہ ترین

وزیراعظم کی مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملے کی مذمت، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی کی جانب سے تشدد میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم فسلطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری معصوم فلسطینیوں کی زندگی کا تحفظ کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کو مقدم رکھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صیہونی افواج نے مسجد اقصیٰ سے ملحق کمپاؤنڈ میں گھس پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھی مسجد اقصیٰ پر صیہونی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔