تازہ ترین

سپریم کورٹ: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر از خود نوٹس، رپورٹرز کے داخلے پر پابندی

اسلام آباد( سن نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ اور موجودہ صورتِ حال پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران رپورٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے ممبرز کے سوا کسی اور صحافی کو داخلے کی اجازت نہیں۔صحافیوں کو پارکنگ کے مین گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔