تازہ ترین

تحریک انصاف نے جسٹس (ر) گلزار احمد کو نگران وزیراعظم کیلئے تجویز کردیا

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق چیف جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کردیا۔اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔نگراں وزیراعظم کی تقرری، صدر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیااس پیغام میں انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کیا گیافواد چوہدری نے کہا کہ صدر مملکت کے خط کے جواب میں وزیراعظم نے نگران وزیراعظم کا نام تجویز کیا۔