تازہ ترین

’’کٹھ پتلی وزیراعظم نہیں ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری صرف میرا اختیار ہے‘‘

اسلام آباد( سن نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ کٹھ پتلی نہیں ، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی تقرری ان کا اختیار ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے صحافی رضوان احمد غزالی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ “ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میرا اختیار ہے۔ افغانستان کےحالات کا تقاضا ہےکہ جنرل فیض مزید چھ ماہ ڈی جی رہیں۔ فوج کی اگر عزت ہےتووزیراعظم آفس کی بھی عزت ہے۔ میں منتخب وزیراعظم ہوں مجھےکسی نےمسلط نہیں کیا۔ قانون کےمطابق تین ناموں کی سمری بھیجیں اس پرفیصلہ کروں گا”رضوان غزالی کے مطابق وزرا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا ” یہ تاثر غلط ہے کہ میں پپٹ (کٹھ پتلی ) پرائم منسٹر ہوں۔ ہو سکتا ہے میں سمری میں وہی نام منظور کروں جو فوج کا تجویز کردہ ہے، رول آف لاء سے کوئی بالاتر نہیں، اگر میں نہیں گھبرا رہا تو آپ بھی نہ گھبرائیں”۔