اسلام آباد( سن نیوز)وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے۔اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شریک ہوئے۔وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، حکومت کو شکست دینے سے متعلق آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شام 4 بجے شروع ہوگا جس میں وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی متوقع ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے، اجلاس میں عوامی مفاد کے معاملات پر اراکین اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کریں گے اور متعلقہ وزراء موقف پیش کرینگے۔
تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد
