اسلام آباد( سن نیوز)تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس بنی گالہ میں جاری ہے۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء شیخ رشید، اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری، بابر اعوان، شوکت ترین، فواد چوہدری اور عامر ڈوگر بھی شریک ہیں۔اجلاس میں کل کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکاء سے تحریکِ عدم اعتماد اور اتحادیوں سے رابطے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔اجلاس میں منحرف اراکین کے جوابات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس میں شوکاز کا جواب نہ دینے والے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی مشاورت ہو رہی ہے۔
تحریکِ عدم اعتماد، اہم اجلاس بنی گالہ میں جاری
