تازہ ترین

کاجو کے استعمال کے صحت پر منفی اثرات

اسلام آباد( سن نیوز)کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جس میں صحت سے متعلق بے شمار فوائد موجود ہیں مگر اس میوے کے غلط طریقہ استعمال کے سبب صحت پر منفی اثرات بھی آ سکتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق چھوٹوں بڑوں کی پسندیدہ خُشک گری کاجو میں قُدرتی طور پر صحت کے لیے درکار بنیادی غذائیت، معدنیات، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کہ ماہرین کی جانب سے انسانی صحت کے لیے ناگزیر قرار دیئے جاتے ہیں، خاص طور پر کاجو وزن میں کمی اور دِل کی بہتر کارکردگی کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔کلونجی کا تیل کتنا فائدہ مند ہے؟مچھلی کھانے کے نقصانات کیا ہیں ؟اِس کے علاوہ کاجو کے استعمال سے اضافی کولیسٹرول اور فالج کے حملے کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔غذائی ماہرین کی جانب سے کاجو کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کے نتیجے میں صحت پر آنے والے مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں :غذائی ماہرین کے مطابق کاجو میں بھر پور مقدار میں فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق کاجو میں معدنیات، وٹامنز، پوٹاشیم اور فولک ایسڈ پائے جانے کے سبب یہ ہائی بلڈ پریشر اور دِل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق کاجو سے وزن کم کرنا بہت ہی آسان ہے، روزانہ کی بنیاد پر اگر کاجو کا استعمال کرلیا جائے تو وزن میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔کاجو میں موجود کیلشیم کی مقدار ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے، کا جو آنکھوں کی صحت اور تیز بینائی کے لیے بھی فائدہ مند ہے جبکہ اس کے زیادہ اور غلط طریقے سے کھانے کے نقصانات بھی ہیں۔