عالمی ادارہ صحت نے پولیو ایمرجنسی کمیٹی کا پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق افغان پولیو پروگرام کی ناکامی پاکستان کے پروگرام کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
بیرون ملک سفر کرنے والوں کو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ تاحال موجود ہے۔ متعدد بچے انسداد پولیو قطروں سے محروم ہیں۔
سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کو پولیو کے خاتمے میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے والدین کی جانب سے پولیو ویکسین مہم کے بائیکاٹ کو بھی بڑا مسئلہ کہا گیا ہے۔ بیرون ملک جانے والے پاکستانی اور افغان شہری پولیو ویکسینیشن لازمی کرائیں۔ ملاوی اور موزمبیق سے سفر کرنے والے بھی ویکسینیشن ضرور کروائیں۔