تازہ ترین

دردِ شقیقہ کی ادویات وزن گھٹانے میں معاون، تحقیق

اسلام آباد (سن نیوز)یونیورسٹی آف ٹیکساس ساؤتھ ویسٹرن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دردِ شقیقہ (آدھے سر کے درد) میں استعمال کی جانے والی دوا ٹریپٹان (Triptans) وزن کم کرنے والے افراد کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔جرنل آف ایکسپریمینٹل میڈیسن میں شائع ہونے والے تحقیقاتی مقالے کے مطابق محقیقن نے موٹاپے کے شکار چوہوں کو 1 ماہ تک روزانہ ٹریپٹان کی خوراک دی جس سے چوہوں کی غذا میں کمی آئی جس سے ان کا وزن کم ہوا۔سائنسداں چین لیو (Chen Liu) نے بتایا ہے کہ ہم نے تجربے کے دوران دکھایا ہے کہ پہلے ہی محفوظ سمجھی جانے والی ان ادویات میں بھوک کو دبانے اور وزن کم کرنے کی حقیقی صلاحیت موجود ہے۔ان کے مطابق سائنسداں یہ تو پہلے ہی جانتے تھے کہ سیروٹونِن (Serotonin) نامی کیمیائی جُز جو ہمارے دماغ اور جسم میں موجود ہوتا ہے اور یہ بھوک کی شدت کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تاہم جسم میں 15 مختلف قسم کے سیروٹونِن ریسیپٹرز ہوتے ہیں جو خلیوں کے طرزِ عمل میں تبدیلی کو متحرک کرتے ہیں۔سائنسداں چین لیو کا کہنا ہے کہ چوہوں پر کیے گئے اس تجربے سے یہ بات سامنے آئی کہ ٹریپٹان سیروٹونِن 1 بی ریسیپٹرز کو ہدف بنا کر کام کرتے ہیں، بھوک اور وزن میں کمی کا تجزیہ اس سے قبل کبھی اتنی گہرائی سے نہیں کیا گیا۔محققین نے موٹاپے کے شکار چوہوں کو ٓ ہفتوں تک زیادہ چکنائی والی خوراک کھلائی گئی تھی، 24 دن کے بعد ٹرپٹان دیے جانے والے چوہوں نے اپنے جسمانی وزن کا 3.6 فیصد کم کیا جبکہ جن چوہوں کو دوا نہیں دی گئی ان کا وزن 5.1 فیصد بڑھ گیا۔ڈاکٹر چین لائیو نے بتایا ہے کہ یہ دوائیں بالخوص ان میں سے ایک دوا حیران کُن طور پر ایک ماہ سے بھی کم وقت میں گلوکوز میٹابولزم کو بہتر بنا کر وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں