تازہ ترین

لیموں کھانے اور اسکن کیئر کے علاوہ کہاں استعمال ہوتا ہے؟

اسلام آباد( سن نیوز)یوں تو عام طور پر صرف لیموں کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں بات کی جاتی ہے کہ لیموں کس طرح ہماری مجموعی صحت سے لیکر ہماری جِلد کو فائدہ پہنچاتا ہے۔یہاں ہم آپ کو لیموں کے اُن جادوئی فوائد سے آگاہ کررہے ہیں جن کے بارے میں شاید پہلے، آپ کو معلوم نہ ہوں۔لیموں کے چند گھریلو استعال:فائل فوٹوفائل فوٹومائیکرو ویو کی صفائی:اپنے گندے اور چکنائی والے مائیکرو ویو کو صاف کرنے کے لیے لیموں کا استعمال کریں۔ ایک پیالے کو پانی سے بھریں اور اس میں ایک لیموں کا رس ڈالیں۔ اسے چار منٹ تک گرم کریں اور پھر اندر سے مائیکروویو کو صاف کرنے کے لیے گرم لیموں کا پانی استعمال کریں، اس نسخے سے مائیکرو ویو کی چکنائی ختم ہوجائے گی اور وہ چمک اُٹھے گا۔ناخن چمکانا:اکثر خواتین اپنے ناخنوں کی وجہ سے کافی پریشان نظر آتی ہیں کیونکہ زیادہ نیل پالش کے استعمال سے اُن کے ناخنوں کا اصلی رنگ کہیں کھو جاتا ہے اور ساتھ ہی چمک بھی ختم ہوجاتی ہے لیکن یہاں اس بڑے مسئلے کا ایک آسان سا حل ہے۔اس کے لیے آپ ایک ایک لیموں کے دو ٹکڑے کریں اور اسے اپنے ناخنوں پر رگڑیں، ایسا کرنے سے آپ کے ناخن چمک جائیں گے اور ساتھ ہی اُن کا اصلی رنگ بھی واپس آجائے گا۔لال بیگ سے چھٹکارا پانے کی آسان ترکیبیںکیڑوں کو بھگانے میں مفید:بہت سارے کیڑے، جیسے مچھر اور چیونٹی، واقعی لیموں کو پسند نہیں کرتے۔ ایک لیموں کے رس کو پانی میں ملا کر اسپرے کی بوتل میں ڈالیں اور اس مکسچر کو اپنے گھر کے آس پاس کئی جگہوں پر چھڑکیں، ایسا کرنے سے کیڑے فوراََ بھاگ جائیں گے۔لیمن ڈیٹاکس:روزانہ صبح لیموں کے ساتھ ایک گلاس گرم پانی پینے کے صحت سے متعلق بہت سے فوائد ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ قبض کے خلاف مدد کرتا ہے، کولیسٹرول کم کرتا ہے، آپ کے جگر کو ڈیٹوکس کرتا ہے اور آپ کی جِلد کو چمکدار بناتا ہے۔چوپنگ بورڈ کی بدبو ختم کرتا ہے:ہم اکثر گوشت اور سبزیوں کو کاٹنے کے لیے چوپنگ بورڈ استعمال کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے، بورڈ کو صاف کرنے کے بعد بھی کچھ بدبو پیچھے رہ سکتی ہے، اس بدبو کو ختم کرنے میں لیموں مدد کرسکتا ہے، آدھے لیموں کو چوپنگ بورڈ پر رگڑیں اور آپ وہاں موجود بیکٹیریا کو مار ڈالیں گے اور بدبو سے چھٹکارا پائیں گے۔