اسلام آباد( سن نیوز)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافےکے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 24 ہزار 800 روپےکا ہوگیا ہے۔دس گرام سونےکا بھاؤ 515 روپے بڑھ کر 1لاکھ 6 ہزار 996 روپے ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونےکا بھاؤ 5 ڈالر بڑھ کر 1818 ڈالر ہے۔
ملک میں سونا مہنگا ہوگیا
