تازہ ترین

افغانستان سے کروڑوں کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان کسٹمز نے کروڑوں کی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑی قبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتا کر لیا ہے۔ پاکستان کسٹمز نے طور خم کے راستے شکر قندی کی آڑ میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا، بھارتی اوریجن حقہ، چوہے مار ادویات، فائر کریکر، چیونگ ٹوبیکو اور ادویات سمیت دیگراشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اسمگل شدہ اشیا، اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑی قبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتا کر لیا ہے۔ ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی۔افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہونیوالی گاڑی کے اے بی465 میں ظاہری طور پر شکر قندی لوڈ تھی لیکن سکیننگ کے دوران مشکوک اشیاء پائی گئی۔ تلاشی لی گئی تو سوٹنگ کپڑا،بھارتی اوریجن حقہ، چوہے مار ادویات، فائر کریکر، چیونگ ٹوبیکو، ادویات اور دیگر چیزیں برآمد ہوئیں۔

اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں