تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2850 روپے کی غیرمعمولی کمی

کراچی: ( سن نیوز)
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 850 روپے کی غیرمعمولی کمی ہوئی۔ایکسپریس نیو زکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی، اورعالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1862 ڈالر ہوگئی، جس کے باعث پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2850 روپے اور 2444 روپے کی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 22 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 4 ہزار 595 روپے ہوگئی۔