تازہ ترین

ریکوڈک میں سعودیہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

اسلام آباد – ریکوڈک میں سعودیہ عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شئیرز سعودیہ عرب کو فروخت کیے جائیں گے۔ سعودیہ عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودیہ عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کمیٹی تشکیل دیں گے۔ وزارت خزانہ کمیٹی میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اوروزارت توانائی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔

وزرات خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کمیٹی کی تشکیل کیلئے وزارت خزانہ اور توانائی کی سمری ارسال کی جائے گی، کمیٹی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کیلئے سعودیہ عرب روانہ ہوں گے اور ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودیہ عرب کے درمیان حکومتی معاہدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ریکوڈک منصوبے کے متعلق ماضی کی حکومتیں بھی دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ یہ منصوبہ گیم چینجر اور اس سے بلوچستان کو مجموعی طور پر 33 فیصد مالی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔