تازہ ترین

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی – ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے سونے کی عالمی قیمت 2 ہزار 198 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 360 روپے ہو گئی۔