کراچی ( سن نیوز)اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق خبروں پر بیان جاری کردیا۔اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی کوئی تجویزفی الحال زیرغور نہیں۔
کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ #SBP واضح طور پر ان خبروں کی تردید کرتا ہے اور وضاحت کرتا ہے کہ ایسی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔ pic.twitter.com/viJH9BBnJc
— SBP (@StateBank_Pak) November 9, 2021